حیدرآباد،گندے پانی کی عدم نکاسی کیخلاف دکا نداروں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 مارچ 2015 21:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) قد م گا ہ مو لا علی اور درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے سامنے گندے پانی کی عدم نکاسی کیخلاف دکا نداروں نے اسٹیشن روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس مو قع پر مظا ہر ین میں شر یک دکاندار عبد الکر یم ، رحما ن اور د یگر نے بتا یا کہ قد م گا ہ مو لا علی اور اسٹیشن روڈ مصر وف تر ین کا روبا ری مر کز ہے لیکن یہا ں گذ شتہ ایک ما ہ سے سیو ریج کا پا نی جمع ہے جس کے با عث ان کا کا روبا ر تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے بتا یا کہ کا روبا ر کے ساتھ ساتھ یہا ں درگا ہ سخی عبد الو ہا ب شا ہ جیلا نی اور زیا رت قد م گا ہ مو لا علی بھی ہے جہا ں سندھ بھر سے ہز اروں زائر ین آتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی واسا اور بلد یہ انتظا میہ سیو ریج کے پانی کی نکا سی کیلئے کسی بھی طر ح کے اقداما ت نہیں کئے جا ر ہے ہیں اور ہز اروں لو گو ں کو آمد و ر فتے میں سخت پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑ ر ہا ہے انہوں نے کہا کہ واسا اور بلد یہ انتظا میہ صفا ئی کی ذ مہ داری ایک دودسر ے پر ڈ ال ر ہے ہیں جس کی وجہ سے علا قے میں صحت و صفا ئی کی صور تحا ل انتہا ئی خر اب ہو چکی ہے

متعلقہ عنوان :