ایبٹ آباد، کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا سپلائی کے تاجرپرتشدد ، تاجروں کامکمل شٹرڈاؤن، شاہراہ ریشم پر احتجاج

جمعرات 5 مارچ 2015 21:00

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا سپلائی کے تاجرپرتشدد ۔ تاجروں کامکمل شٹرڈاؤن،شاہراہ ریشم پر احتجاج۔ اس ضمن میں سپلائی کے تاجروں نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کے روز کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے جیوگفٹ اینڈ کراکرسی سنٹرکے مالک شیرخان سے بدتمیزی کی۔ اورمشتعل ہو کر ان کی دوکان کا سامان گاڑی میں ڈال کر کینٹ بورڈ کے دفتر لے گئے۔

شیرخان نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سپلائی کے تاجروں نے دوکانیں بند کرکے شاہراہ ریشم پر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ملنے کے باوجود تاجرتنظیموں کا کوئی بھی عہدیدار موقع پر نہیں آیاجبکہ ڈی ایس پی کینٹ خانخیل اور ایس ایچ او کینٹ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کینٹ نے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے۔تاجروں نے دھمکی دی کہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے اٹھاکرلے جایاجانیوالا تمام سامان آدھے گھنٹے کے اندرفوری طور پر واپس لایا جائے۔ بصورت دیگرشاہراہ ریشم کو غیرمعینہ مدت کیلئے بلاک کردیاجائے گا۔ جس کے بعد ڈی ایس پی کینٹ کی کوششوں سے کینٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اٹھایاجانے والا تمام سامان واپس بھجوا دیا۔

جب کینٹ بورڈ کی گاڑی سامان لیکر سپلائی پہنچی تو تاجروں نے مذکورہ گاڑی کو گھیر لیا۔ اور کینٹ بورڈ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تاجروں نے کہا کہ سول آبادی کو کینٹ سے الگ کیاجائے۔ ہم کسی صورت ان لوگوں کی بدمعاشی نہیں مانتے۔ تاجروں نے کہا کہ حساس اداروں کا نام استعمال کرکے کینٹ بورڈ کے اہلکار لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔ اگر ان سے کچھ کہا جائے تو کہتے ہیں کہ جا کر سٹیشن کمانڈر سے بات کرو۔ تاجروں نے کہا کہ اس قسم کی بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :