ایبٹ آباد، کینٹ بورڈ نجات تحریک نے دس رکنی ایکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، 8مارچ کا جلسہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی کرنے کا اعلان

جمعرات 5 مارچ 2015 20:58

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کینٹ بورڈ نجات تحریک نے دس رکنی ایکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ آٹھ مارچ کا جلسہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی کرنے کا اعلان۔ اس ضمن میں کینٹ بورڈ نجات تحریک کا اجلاس جمعرات کے روز سپلائی میں سیف الرحمن خان کے ہجرے میں منعقد ہوا۔ جس میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پردس رکنی ایکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیاگیا۔

ایکشن کمیٹی میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیّدشاہد رضاشاہ، سابق کونسلر بشیر خان ،حاجی براہ خان جدون، ٹھیکیدار محمد سعید، حاجی اعجاز خان، ملک عبدالرزاق، جاوید اقبال، ملک نذرحسین شامل ہیں۔ جبکہ حاجی سیف الرحمن خان کونجات تحریک کاکنوینئرمقرر کرنے کا اعلان کیاگیا۔ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے اتفاق رائے سے آٹھ مارچ کو ٹھنڈا چوھا میں بشیر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ بارشوں کی وجہ سے یہ جلسہ منسوخ کیا جارہا ہے۔ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی تاجر پر تشدد اور سامان اٹھا کر لے جانے والے واقعے کی پرزور مذمت کی گئی۔ سیف الرحمن نے کہا کہ ہم نے ہر صورت میں ظالمانہ نظام سے نجات حاصل کرنا ہے۔ سول آبادی کو کینٹ بورڈ سے الگ کیا جائے۔ اس کام کیلئے ہر قسم کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ 124ایکٹ کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔کینٹ کی سول آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار ہے

متعلقہ عنوان :