کراچی ،سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکا ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں واقع مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ مال خانے سے زوردار دھماکا سنا گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر عدالت میں افرا تفری پھیل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مال خانے میں موجود ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکے کے وقت وہاں نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سٹی کورٹ کی سیکیورٹی سخت کردی ہے اس کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں تعینات نفری کو بھی بڑھا دیا ہے۔پولیس کے مطابق سٹی کورٹ مال خانے میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی نگرانی میں صفائی جاری تھی جس میں زائدالمعیاد اشیا مال خانے سے باہر نکالی گئیں،اسی دوران کیمیکل سے بھری بوتل سڑک پرگرنے کے باعث دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس اورریجرزبھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا،بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورعلاقے کو کلیئرقراردیدیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واقعے کے حوالے سے کراچی بار کے سابق صدر محمودالحسن کا کہنا تھا کہ یہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ اہم شواہد کو کھلا رکھا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :