کراچی،"ہواوے" نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015 میں میڈیا پیڈ X2متعارف کرا دیا،

الٹرا ایچ ڈی IPSاسکرین ،اوکٹاکور چیپ سیٹ اور پتلی جسامت کی خاصیت کا حامل ہے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) عالمی سطح پر انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے والی معروف کمپنی "ہواوے" نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015 میں میڈیا پیڈ X2متعارف کرادیاجو الٹرا ایچ ڈی IPSاسکرین ،اوکٹاکور چیپ سیٹ اور پتلی جسامت کی خاصیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای اورچرڈویوکا کہنا ہے کہ میڈیا پیڈ X2ٹیکنالوجی اور جدت کا امتزاج ہے جوکمپنی کی جانب سے بہتر ین معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا پیڈ X2 پانچ کلاسک ایپلی کیشنزپرمشتمل ہے جن میں کال کے معیار، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء شاپنگ، ویڈیو اورکیمرے پرخصوصی توجہ مرکوزکی گئی ہے۔ میڈیا پیڈ X2 فون، ٹیبلٹ، نیوگیٹر، پورٹ ایبل بیٹری، موبائل ہاٹ سپاٹ اور13میگاپکسل کے ریئرکیمرے کے حسین امتزاج پرمبنی شاہکاراورصارفین کا انٹگریٹڈساتھی ہے

متعلقہ عنوان :