کراچی ،پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کراچی میں سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب دو ڈاکو راہگیروں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے، جبکہ لوٹی گئی رقم اور موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے،پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردیا ہے جہاں رات گئے تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی تھی

متعلقہ عنوان :