کراچی، پاکستان ا سٹیٹ آئل کے منافع میں 73 فی صد کمی

جولائی سے دسمبر کے عرصہ تک بعد از ٹیکس منافع 4.3 ارب روپے رہا اور شیئر کی قیمت 15.76 رہی،ایم ڈی پی ایس او

جمعرات 5 مارچ 2015 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان ا سٹیٹ آئل کے منافع میں 73 فی صد کمی ہو گئی ہے اور رواں مالی سال کے جولائی سے دسمبر عرصہ تک اس کا بعد از ٹیکس منافع 4.3 ارب روپے رہا اور اس کے شیئر کی قیمت 15.76 رہی۔ پاکستان ا سٹیٹ آئل (پی ایس او)کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کی عوامل کی تنظیم نو سے ری کنسٹرکچرنگ اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کمپنی کے مستقبل کے منافع بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پی ایس او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران منافع میں بعد از ٹیکس 73 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کے شیئر کی قیمت 58.15 روپے سے گر کر 15.8 روپے تک آ گئی ہیں۔ مالی سال 2014 میں بلیک آئیل پراڈکٹس کا شیئر 67 فیصد جبکہ وہائٹ آئیل پراڈکٹس کا شیئر 49 فیصد رہا۔ موٹر گیسولین آئیل کا حجم 4 فیصد رہا۔ تاہم فرنس آئیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا سیل حجم 16 فیصد تک کم ہوا۔ پاکستان اسٹیٹ آئیل کے مطابق کہ آئیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے بھی کمپنی کی کارکردگی متاثر ہوئی

متعلقہ عنوان :