مسلم لیگ (ن) نے آدھی رات کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارا ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعرات 5 مارچ 2015 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ جب بھی حکومت میں آتی ہے وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچاتی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں بھی مینڈیٹ کو چرایا اور اب آدھی رات کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارا ہے ۔

جمعرات کے روز تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے سینٹ انتخابات کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آدھی رات کے وقت فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کو سینٹ انتخابات سے دور رکھنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے جو غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے پارلیمنٹ میں آتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا ۔ عام انتخابات 2013ء میں بھی نواز لیگ نے عوامی مینڈیٹ کو چرایا اور اب حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارنے کی کوشش کی ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں امیدواروں کے ووٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں ٹرانسفر کئے گئے عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کی درخواست پر یہ فیصلہ جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا جبکہ راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کیخلاف دائر کئے گئے درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوجاتا

متعلقہ عنوان :