سینٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اپنے ارکان کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ناشتہ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لمبی لمبی گاڑیوں کی قطاریں ، ریڈ زون میں سیکورٹی اور ٹریفک مسائل ،ارکان اسمبلی کے عملے ، سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کے عملے میں تلخ کلامی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اپنے ارکان کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ناشتہ ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لمبی لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے ریڈ زون میں سیکورٹی اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے اور اس دوران ارکان اسمبلی کے عملے ، سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کے عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کیلئے اسمبلی جانے سے قبل وزیراعلی ہاؤس اور سپیکر ہاؤس میں صبح سویرے سے ممبران اسمبلی کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا- وزیراعلی ہاؤس میں جماعت اسلامی اور سپیکر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اکھٹے ہوئے جنہوں نے اکھٹے ناشتہ کیا - وزیرا طلاعات مشتاق غنی نے اپنے گھر میں ناشتے کا اعتراف کیا اور کہا کہ عام ناشتہ ممبران کو کرایا گیا-جبکہ بعض ممبران نے ناشتے سے ہی انکار کیا-وزیراعلی ہاؤس کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث ٹریفک میں خلل بھی پیدا ہوا جس کے باعث وہاں پر تعینات ٹریفک اہلکار اور سیکورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی-ناشتے کے بعد ریڈ زون سے ممبران اسمبلی  وزیراعلی اور سپیکر خیبر پختونخواہ اپنی لمبی اور قیمتی گاڑیوں میں صوبائی اسمبلی کی طرف روانہ ہوگئے -سینٹ انتخابات کے موقع پرصوبائی اسمبلی کے سامنے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔