نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ میں لندن پلٹ فیملی سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والی خاتوں بھتہ خورسمیت دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
جمعرات 5 مارچ 2015 20:30
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ میں لندن پلٹ فیملی سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والی خاتوں بھتہ خورسمیت دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لندن کے بزس مین زاھد حسین خٹک کے زاتی موبائل پر بدنام زمانہ بھتہ خورمسماة نازیہ گل عرف نازو نے زاھد حسین خٹک سے دس لاکھ روپے بھتہ دودن کے اندرطلب کیا بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔
تھانہ پبی پولیس نے تحریری شکایت پر بھتہ خورخاتون اور اس کے شوہر کے موبائل نمبر کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔لندن کے بزس مین زاھد حسین خٹک کے مطابق حکومت اور پولیس ان کو تحفط دیں ان جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے بیرونے ملک پاکستانی اور ہماری نئی نسل وطن واپسی پر ڈرتی ہے۔(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ کے رہایشی مسمی زاھد حسین خٹک ولد اخترمحمد خٹک جو کہ پورے خاندا ن کے ساتھ لندن برمنگم میں رہائش پذیر ہیں اور وہاں کی شہریت کے حامل ہیں انہوں نے تھانہ پبی میں ایک تحریری شکایت دی کہ بدنام زمانہ بھتہ خورمسماة نازیہ گل عرف نازو اور علی گل ولد گل محمد نے ان کو گھر کے موبائل فون پر دس لاکھ روپے بھتہ دو دن کے اندر اداکرنے کا حکم دیا اگر بھتہ ادانہ کیا گیا تو خاندان سمیت قتل اور سنگین نتایج کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس نے تحریری شکایت پر مقدمہ درج کرلیاہے۔ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.