پنجاب میں544ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،612زخمی

جمعرات 5 مارچ 2015 17:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 544ٹریفک حادثات میں410شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ202افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں229ڈرائیورز ،19کم عمرڈرائیور،306مسافراور81پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت111ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ میں36حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل616متاثر ہونے والوں میں سے494مرد اور122خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں88افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور384فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور144زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر408موٹر سائیکلز77آٹو رکشے74موٹر کاریں26مسافربس08ٹرک، اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :