کراچی، نواز شریف ،شاہ سلمان ایجنڈے میں عالم اسلام کی مشترکہ عالمی حکومت کو شامل کریں، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان
جمعرات 5 مارچ 2015 17:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین ،ترجمان محمد عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ساری مسلم دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے دنیا بھر کی غیر مسلم قوتیں بھی پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرچکی ہے ایٹمی پاکستان کو عالم اسلام کا رہبر بنانے کیلئے پاکستان کا نظام سیاست اسلامی سیاست کا آئینہ دار کرنا ہوگا مسلم ممالک کو متحد کرکے اسلامی اقوام متحدہ بناکر سعودی عرب اور پاکستان عالم اسلام کو ایک تسبیح میں پرونے کا اعلان کریں میاں نواز شریف کاحالیہ دورہ سعودی عرب عالم اسلام کو متحد کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ایجنڈے میں عالم اسلام کی مشترکہ عالمی حکومت کو شامل کیا جائے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا ہے کہ نظام صلوٰة کا قیام ملک بھر میں لاگو کرنے اور ایک ہی وقت میں اذانیں ایک اچھا اقدام ہے مگر اسلامی نظام کے قیام تک ایسے اقدام کے فوائد حاصل نہیں ہو سکتے ،ملی وحدت کیلئے سب کو اپنے ذاتی مفادات کی قربانی دینی ہوگی دینی قوتیں مسلک ازم نہیں اسلامی نظام کے یک نکاتی ایجنڈے پر ملک میں کام کریں اس سے اسلام کا تشخص قائم ہوگا اور فرقہ واریت ختم ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت صحابہ کرام واہل بیت عظام کی گستاخی کرنے والوں کیلئے سزائے موت اور غیر مسلم اقلیت کا قانون بنائے ،اس اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.