کراچی کو طبقات میں تقسیم کرنے والے حکمران سندھ دھرتی کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں،علی اکبر گجر
جمعرات 5 مارچ 2015 17:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کی طرف سے پانی کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو طبقات میں تقسیم کرنے والے حکمران سندھ دھرتی کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی․ ہمارے نئے منتخب ہونے والے سینیٹر اور اراکین سندھ اسمبلی کراچی کے ہر شہری کو بلاتفریق پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے․ مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر پارٹی کے گلشن جمال سیکریٹیریٹ میں مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے نائب صدر سمیر بٹ کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نواز گجر، علی اکبر خان ،چوہدری اقبال، فضل الرحمن آئنگر، حاجی نظر خان آفریدی،حاجی یامین، اشرف اعوان، اکبر بھٹی، محمد اصغر، قیوم اعوان، محمد اسلام ، رضوان خٹک ، صنوبر ستی، شیر عالم خان نے ان سے ملاقات کی ․ مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے وفد کے اراکین نے کراچی ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن ، فرید کالونی، میٹرو ول اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بد ترین قلت اور کراچی واٹر بورڈ کی ٹینکر مافیہ کے ساتھ ملی بھگت کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی کر اچی کے اکثر علاقوں کے عام شہری پینے کا پانی صو بائی حکمرانوں کی مرضی کے بغیر حاصل نہیں کر سکتے․ علی اکبر گجر نے کہا کہ سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے شہر کے متوسط طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک کر کے پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کو کاٹنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی․ شہر قائد کے رہنے والے مختلف طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک نے کراچی کے شہریوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی شہر کے مختلف حصوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کی طرح شہر قائد کو بھی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کر کے رکھ دیا ہے․ کراچی کے کچھ حصوں میں واٹر بورڈ کی مہربانیوں کا یہ عالم ہے کے ان علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں بھی صاف پانی سے بھری رہتی ہیں جبکہ شہر قائد کے کچھ علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے․ واٹر بورڈ اور صوبائی محکمہ بلدیات کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے تمام شہریوں کو پینے کے پانی کی وافر مقدار میں بلا ناغہ فراہمی یقینی بنائے لیکن کراچی میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے․ واٹر بورڈ اور صوبائی محکمہ بلدیات کی ملی بھگت سے شہر میں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پینے کا پانی مہنگے داموں فروخت کے لئے تو کھلے عام دستیاب ہے لیکن وارثان شہر کے لئے واٹر بورڈ کی لائینیں میدان کربلا کی صورت اختیار کر چکی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہریوں کے آئینی بنیادی حقوق کے لئے پارٹی کی صوبائی قیادت اپنے نومنتخب سینیٹرز اور اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ مل کر طویل مدتی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ کراچی کے ہر شہری کو تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اندرون سندھ کے رہنے والوں کو درپیش مسائل کا بھی مستقل بنیادوں پر حل ممکن بنایا جا سکے․
مزید قومی خبریں
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.