شا ہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 5 مارچ 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ شا ہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے میں بندھے ہوئے ہیں اور قیام پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے سعودی فرمانروا کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں خاص مقام ہے۔ پاکستان دونوں اسلامی ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مزید ہیں اور دن دونوں ممالک میں ہر سطح پر تعاون پایا جاتا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب سے یہ دونوں ممالک مزید ایک دوسرے سے قریب آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :