بھارت میں بی جے پی کا ایک اور مسلم کش اقدام، مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار سے محروم کر دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 17:16

بھارت میں بی جے پی کا ایک اور مسلم کش اقدام، مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار ..

ہندوستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : بھارت میں بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی مسلمانوں کے خلاف ہے یہ بات کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہے، بھارت میں جہاں اقلیتوں کو روندا جاتا ہے وہیں مسلمانوں کے حقوق بھی غصب کیے جاتے ہیں ، بھارت کی ایک ریاست مہاراشٹرا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں.

(جاری ہے)

بی جے پی کے حکومت میں آنے کے بعد کانگرس کی حکومت نے جہاں مسلمانوں کے لیے ملازمتوں اور تعلیم کا 5 فی صد کوٹہ مختص کی تھا اسے بھی بی جے پی کی حکومت کی جانب سے ختم کر دیا گیا ہے جس کے باعث وہاں مقیم مسلمانوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس سے کچھ روز قبل بھی حکومت نے گائے کو ذبح کرنے اور اس کا گوشت استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ جو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اسے 5 سال تک قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :