راولپنڈی آرٹس کونسل کے آرٹ انسٹرکٹریونس رومی کی صوفی ازم پرمبنی ایک روزہ نمائش کا انعقاد

جمعرات 5 مارچ 2015 17:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے آرٹ انسٹرکٹریونس رومی کی صوفی ازم پرمبنی ایک روزہ نمائش کا انعقادکیا گیا۔پاکستان میں ہالینڈکے سفیرمارشل ڈی وِنک نے نمائش کا افتتاح کیا جبکہ ترکی سے شیخہ نور،جرمنی سے پروفیسراِردال،بھارت سے بلال چشتی اورافغانستان سے خادم احمد حقیقی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

یونس رومی ِ نے مصوری میں صوفی ازم پرنئے طریقے متعارف کرائے ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہالینڈکے سفیرمارشل ڈی وِنک نے کہا کہ یونس رومی کی تصاویرمیں صوفی ازم کی روح نظرآتی ہے جس میں جدیداورقدیم آرٹ کی آمیزش ہے۔انھوں نے کہا کہ صوفیا ء کی تعلیمات امن پرمبنی ہیں اورپیدارامن کی ضمانت ہیں۔نمائش میں 100 سے زائدتصاویررکھی گئیں تھیں۔