اورکزئی ایجنسی کے عوامی حلقوں نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں فیروز خیل ،اوتمان خیل ،بیزوٹ خیل لوگوں کی پالتو مال مویشیوں پر تباک (فٹ اینڈ ماؤت ) کے مرض نے وبائی شکل اختیار

جمعرات 5 مارچ 2015 17:14

فیروز خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء)سے اورکزئی ایجنسی کے عوامی حلقوں نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں فیروز خیل ،اوتمان خیل ،بیزوٹ خیل لوگوں کی پالتو مال مویشیوں پر تباک (فٹ اینڈ ماؤت ) کے مرض نے وبائی شکل اختیار کی ہیں یہ بیماری اچانک ڈنگر پر لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے جانور کی پاؤ ں کام چھوڑ دیتے ہیں اور منہ سے پانی بہنا شروع ہو جاتی ہیں اور گردن میں پھول جاتی ہیں اور جانور موقع پر ہی دم توڑ دیتا ہے اس بیماری کے باعث اب تک ان تینوں اقوام میں درجنوں مال مویشی مر چکے ہیں اب تک اس بیماری کے روک تھام کے لئے محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے اور نہ اس محکمے کے افسران و ڈاکٹروں نے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے عوامی حلقوں نے پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔