خیبرپختونخوا اسمبلی ،سینیٹ انتخابات کے موقع پرشدید بدنظمی ،ہنگامہ آرائی

جمعرات 5 مارچ 2015 17:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران شدید بدنظمی اورہنگامہ آرائی ہوئی،اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی ،حکومتی اراکین ووٹ بلیٹ بکس میں ڈالنے کی بجائے باہرلے جارہے تھے۔ صوبے کے بارہ نشستوں کے لئے صوبے سے کل24امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، 124اراکین پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی صوبے سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ کریگی جن میں7جنرل ، 2ٹیکنو کریٹ، 2خواتین اور 1اقلیت شامل ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح نوبجے جیسے ہی پولنگ شروع ہوئی تواپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیااورموقف اختیارکیا ہے کہ حکومتی اراکین ووٹ بیلٹ بکس میں ڈالنے کی بجائے باہرلے جارہے ہیں،جوقواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے ،اراکین اسمبلی کے اقدام اوراپوزیشن کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی ہے تاہم بعدازاں پولنگ دوبارہ شروع ہوگئی،اپوزیشن اراکین کیمطابق تحریک انصاف کے اراکین نے انتخابات کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم معاملہ رفعہ کرنے بعد ووٹنگ کاعملہ دوربارہ شروع کردیا گیا۔