اوپن یونیورسٹی نے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کردی

جمعرات 5 مارچ 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ و طالبات کے مطالبے پر سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے پروگرامز کے داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں جمعہ 20۔مارچ 2015ء تک توسیع کردی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں قائم اوپن یونیورسٹی کے 44۔

علاقائی دفاتر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو داخلوں کے خواہشمند امیدوراوں کی رہنمائی کے لئے اپنے اپنے کیمپسسز میں 'انفارمیشن کیمپ"لگانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر صدیقی نے تمام علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر میں "سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارمز"قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے افراد کو داخلہ حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اوران کو اپنے رہائشی علاقوں کے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں کے بارے میں مکمل معلومات اور داخلہ فارمز کی وصولی ممکن ہو۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ‘ حبیب بینک لمیٹڈ ‘ فرسٹ ویمن بینک ‘ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی تمام نامزد برانچوں میں بغیر لیٹ فیس چارجز کے 20۔

مارچ 2015ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس /ایم فل ‘ ایم ایس سی سوشیالوجی ‘ ایم اے /پی جی ڈی ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(‘ ایم اے /ایم ایڈخصوصی تعلیم ‘ ایم ایس سی /بی ایس مائیکرو بیالوجی ‘ ایم ایس سی /بی ایس کیمسٹری ‘ ایم ایس سی شماریات ‘ ایم ایس سی ریاضی ‘ ایم ایس سی فزکس ‘ ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹنشن ‘COL۔

ایم بی اے /ایم پی اے ‘ ایم ایس سی /پی جی ڈی ماس کمیونیکیشن اور ڈپلومہ /ایم اے تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان (TEFL)کے داخلے میرٹ بیسڈ ہیں۔ میرٹ بیسڈ پرگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد اپنے داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کرنا ہوگا۔میرٹ بیسڈ داخلوں کی آخری تاریخ 31۔

مارچ ہے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ‘ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057428‘ سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431‘ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432‘بیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435‘ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔