ایف بی آر کے ڈاکٹر جواد اویس خواجہ نے کلیکٹر کسٹم گوادر اور محمد جاوید غنی نے کلکٹر کسٹم کراچی کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ڈاکٹر جواد اویس خواجہ نے کلیکٹر کسٹم گوادر اور محمد جاوید غنی نے کلکٹر کسٹم کراچی کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20کے آفیسر ڈاکٹر جواد اویس خواجہ نے کلکٹر کسٹم ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ محمد جاوید غنی نے کلیکٹر ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ برآمدات کراچی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان الرحمان خان نے سیکرٹری کسٹم ونگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور چھٹیوں سے واپس آنے والے سید علی عباس گردیزی نے سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے مہینے میں تبدیل ہونے والے تمام افسران کو ان کے سابقہ تعینایتوں کو چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور انہیں فوری طور پر نئی تعیناتیوں پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا بط

متعلقہ عنوان :