اعتزاز احسن نے فاٹا کے سینیٹ انتخابات کیلئے صدارتی آرڈیننس کوغیرقانونی قراردے دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن نے فاٹاکے سینیٹ انتخابات کے لئے جاری صدارتی آرڈیننس کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے حکومتی بدنیتی کھل کرسامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ صدارتی آرڈیننس لانے کے لئے دونوں ایوانوں کااجلاس ملتوی کیاگیا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا، اس سے قبل فاٹاکے پارلیمانی لیڈرجی جی جمال نے اعتزازاحسن سے رابطہ کرکے صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے آئینی اور قانونی معاملات پر مشاورت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :