نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

تھانہ کوہسار میں 78سے زائد موٹرسائیکل بند ، متعدد کو کاغذات نامکمل کے نام پر مبینہ مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نام پر وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ،تھانہ کوہسار میں گزشتہ روز 78سے زائد موٹرسائیکل کو بند کردیا گیا جبکہ رات گئے متعدد کو کاغذات نامکمل کے نام پر مبینہ مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق 50سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو تھانہ کوہسار کے سامنے روک کرتھانے بند کردیا گیا جس میں متعدد کے پاس کاغذات موجود تھے تاہم انہیں کم عمری اور غیر نمونہ نمبر پلٹ کے تحت بند کیا گیا ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء کو شہریوں مبین اختر ،ملک نواز خان ،رشید اکبر اور دیگر نے بتایا کہ ان کو تھانہ کے سامنے روکا گیا ان کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات بھی موجود تھے تاہم کوئی بات نہ سنی گئی چند ایک جن کے پاس کوئی سفارش تھی انہیں فون پر بات کے بعد چھوڑ دیا گیا گیا ۔

(جاری ہے)

متعدد کو اس دوران 1ہزار روپے سے لے کر 3ہزار روپے تک بطور رشوت طلب کی گئی جس کے بعد چھوڑ دیا ہے جبکہ چندایک کو کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے 550کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دہشت گردوں کے نام پر موٹر سائیکل سواروں سمیت گھروں پر چھاپے کا سلسلہ جاری ہے جس کی مد میں رشوت طلب کی جاتی ہے جبکہ پولیس اب تک کسی ایک بھی مفرور کوگرفتار کرنے سمیت چوری ،راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ وزارت داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں ۔ تھانہ کوہسار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کی تھانہ بندی روزنہ کا معمول ہے جو کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :