اسلام آباد پولیس کے آئی جی ،اے آئی جی اور ایس ایس پیزکے تمام معاملات آپریٹر ز کے حوالے

متعلقہ اعلیٰ حکام بے خبروزارت داخلہ نے موصول ہونے والی درخواست پر جواب طلب کرلیا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) اسلام آباد پولیس کے آئی جی ،اے آئی جی اور ایس ایس پیزکے تمام معاملات آپریٹر ز کے حوالے، متعلقہ اعلیٰ حکام بے خبروزارت داخلہ نے موصول ہونے والی درخواست پر جواب طلب کرلیا ، متعلقہ آپریٹر ز اعلیٰ حکام کے پیغامات آگے پہنچانے کے ساتھ ساتھ ذاتی بنیادوں پر تبادلوں کے علاوہ ذاتی رنجش والے پولیس اہلکاروں کو فون پر دباتے ہیں ذاتی کام نکلواتے ہیں۔

درخواست میں انکشاف ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے آئی جی ،اے آئی جی اور ایس ایس پیزکے تمام معاملات آپریٹر ز کے حوالے، متعلقہ اعلیٰ حکام بے خبروزارت داخلہ نے موصول ہونے والی درخواست پر جواب طلب کرلیا ، شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے آئی جی ،اے آئی جی اور ایس ایس پیزکے تمام معاملات آپریٹر ز کے حوالے ہونے کی وجہ سے افسر شاہی ذاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس سے پولیس کے تمام تر آپریٹرز تمام معاملات کو اپنے طور سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ متعلقہ آپریٹر ز اعلیٰ حکام کے پیغامات آگے پہنچانے کے ساتھ ساتھ ذاتی بنیادوں پر تبادلوں کے علاوہ ذاتی رنجش والے پولیس اہلکاروں کو فون پر دباتے ہیں ذاتی کام نکلواتے ہیں۔ وائرلیس پر چلنے والے اہم پیغامات بھی آپریٹرز کی جانب سے دئیے جاتے ہیں جس کو عام پولیس اہلکاروں نے آپریٹرز کی اختراع قرار دے کر سنی ان سنی کردیتے ہیں ۔ جس سے کار چوری ،راہزنی ،اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کے ملزمان نہ صرف باآسانی فرار ہو سکتے ہیں بلکہ روز مرہ کی بنیاد پر مقدمات کے اندراج میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اس لیے کہ پولیس اہلکار وائرلیس پر چلنے والے پیغامات کو خاص اہمیت نہیں دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :