احسن اقبال قومی اسمبلی کا کارڈ گھر بھول گئے،ووٹ کاسٹ کئے بغیر واپس گھر چلے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال قومی اسمبلی میں پہنچنے کے باوجود اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے،جمعرات کے روز وفاقی وزیر احسن اقبال سینیٹ الیکشن کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے جہاں پر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا،احسن اقبال سے قومی اسمبلی کا کارڈ طلب کیا گیا جب احسن اقبال نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا تو پتہ چلا کہ وہ اسمبلی کا کارڈ گھر بھول گئے ہیں جس پر معذرت کرتے ہوئے بغیر ووٹ کاسٹ کئے کارڈ لینے گھر واپس چلے گئے