پاکستانی جیلوں میں 352 بھارتی قیدی اوربھارتی جیلوں 385 پاکستانی قید ہیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا لوک سبھا کو تحریری جواب

جمعرات 5 مارچ 2015 13:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 352 بھارتی قیدی اور 385 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008ء میں قونصلر تک رسائی کے طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے یکم جنوری کو قیدیوں سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دی گئی فہرست کے مطابق 50 سول اور 476 ماہی گیر پاکستان کی قید میں ہیں جبکہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے حوالے کی گئی فہرست کے مطابق 253 پاکستانی سول اور 132 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں جبکہ 16 فروری 2015ء کو پاکستان کی جانب سے172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا۔ پاکستان کی فہرست میں کہا گیا تھا کہ ایک قیدی پاکستان میں ہے تاہم وہ بعدازاں ہسپتال سے ملا لہٰذا مجموعی طور پر پاکستانی جیلوں میں کل 352 قیدی موجود ہیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان نے 2014ء میں 185 بھارتی ماہی گیروں اور 6 سویلین قیدیوں کو رہا کیا جبکہ بھارت نے 26 سویلین اور 74 ماہی گیروں کو رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :