وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد دہشتگردی فورس کیلئے منتخب تعلیم یافتہ لڑکیوں کو تربیت دینے کیلئے قائم ادارے میں لڑکیوں سے ادارے کے سربراہ کے ساتھیوں سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی
زیر تربیت لڑکیوں کو ادارے کے سربراہ اور ان کے ساتھی اپنے ساتھ عیاشیوں کیلئے زبردستی مجبور کرتے ہیں
جمعرات 5 مارچ 2015 13:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی فورس کیلئے منتخب تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت دینے کیلئے قائم ادارے میں تربیت کیلئے آنے والی لڑکیوں کے ساتھ ادارے کے سربراہ کی بعض ساتھیوں سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے بارے رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو ادارے میں لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے غیر اخلاقی سلوک کے بارے میں ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ زیر تربیت لڑکیوں کو ادارے کے سربراہ اور ان کے ساتھی اپنے ساتھ عیاشیوں کے لئے زبردستی مجبور کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہ نے وہاں ایک دوسرے شہر سے اپنے ساتھ ایک خاص افسر کی بھی تعیناتی کرائی ہوئی ہے اور وہ انہی کے ذریعے تمام غیر اخلاقی احکامات پر عمل کراتے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اس بارے میں ایک انسٹرکٹر نے احتجاج کیا تو ادارے کے سربراہ نے بعض لڑکیوں کے ذریعے اس کے خلاف جلوس نکلوا کر اس سے تمام اختیارات واپس لے لئے۔ رپورٹ میں ادارے کے سربراہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ جب چاہتا ہے رات کو لڑکیوں کو کسی بہانے بلا لیتے ہیں اور حکم نہ ماننے پر ان کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔
رات کے اوقات میں لڑکوں اور لڑکیوں کو اکٹھے بٹھا کر فحش فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ادارے کے سربراہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے بھی مالی اور اخلاقی کرپشن میں ملوث رہا ہے اس کے خلاف پیپلز پارٹی کے دور میں جب کروڑوں روپوں کے گھپلوں کی تحقیقات ہوئیں تو اس نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی منت سماجت کرکے جان چھڑا لی جبکہ بعد ازاں اسے سابقہ دور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی تھی تاہم اب وہ اس تربیتی ادارے کا سربراہ بن گیا جس پر پنجاب بھر کے اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسران بھی حیران اور پریشان ہو کر رہ گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس رپورٹ کا انتہائی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس کی مکمل تحقیقات کرانے اور خاص طور پر ادارے کے سربراہ کے ماضی کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.