دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیا تی الیکشن کا شیڈول جاری نہ کرنے پرتما م فریقین کو نوٹس جاری ، دو ہفتوں میں جواب طلب

جمعرات 5 مارچ 2015 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کے شیڈول جاری نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد ، وزارت قانون بذریعہ سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلئے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فرخ ڈال عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کا شیڈول کا اعلان نہیں کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اسلام آباد کے عوام کے بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیں بلکہ لوکل باڈیز الیکشن نہ کروانے سے اسلام آباد کو نظر انداز کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہ کرنا خلاف قانون ہے کیونکہ دیگر صوبوں میں بھی صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات کے انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط جاری کئے ہیں اور عدالت عظمیٰ نے بھی وفاقی حکومت سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول طلب کررکھا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسلام آباد میں لوکل باڈیز انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو احکامات جاری کئے جائیں تاکہ جلد سے جلد اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کا انعقاد ہو اور عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکیں مختصر دلائل کے بعد عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد ، وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :