Live Updates

کے پی کے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ الیکشن میں دھاندلی شرمناک عمل ہے،پیر امین الحسنات

جمعرات 5 مارچ 2015 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ صوبہ کے پی کے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ الیکشن میں دھاندلی انتہائی شرمناک ہے اس کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ جمعرات کے روز سینٹ الیکشن کے موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

05مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں پارٹیاں بیلٹ پیپر باہر لے جارہی تھیں جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ دونوں جماعتوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں۔ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے بیلٹ پیپر باہر لے جانے کے بعد الیکشن کو تاخیر کا نشانہ بنانا دونوں جماعتوں کیلئے انتہائی شرمناک فعل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات