سینٹ انتخابات ، پنجاب کی بیوروکریسی (ن) لیگی ارکان کی حاضری لگاتی رہی

جمعرات 5 مارچ 2015 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب کی بیوروکریسی بھی میدان میں آگئی ہے اور صوبائی اسمبلی کے لیگی اراکین کی فہرستیں لے کر سیڑھیوں پر براجمان ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں اْنہیں مسلم لیگ کے گروپس کی لسٹیں دی گئیں اور حاضری چیکنگ کے بعد غیرحاضراراکین کو ٹیلی فون کرکے بلایاجاتا رہا ۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف خود سارے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے اور وہ سارا وقت اسمبلی کیفے ٹیریامیں ارکان کو خوش کرنے کیلئے ان کی تواضع کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :