سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، الیکشن کمیشن عدالت کا مذاق اڑانا بند کرے، الیکشن کمیشن کے حکام کی عدم حاضری پر عدالت برہم، سماعت میں تیسرا وقفہ

جمعرات 5 مارچ 2015 13:20

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر دائر درخواست کی سماعت کی جا رہی ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے عدالت کو رات گئے ایک شیڈول جاری کیا تھا جس کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا،آج بھی جسٹس جواد ایس خواجہ کی سر براہی میں 3 رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے سماعت میں جسٹس جواد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو اہمیت نہیں دے رہا، جسٹس جواد نے سوال کیا کہ پنجاب اور سندھ میں 3 مرحلوں میں انتخابات کروانے کا کیا مطلب ہے اگر الیکشن کمیشن نے آئین نافذ نہیں کر نا تو بتاا دے لیکن عدالت کے ساتھ یوں مذاق نہ کیا جئاے ان کا کہنا تھا کہ اب تاخیر کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، جبکہ اس حوالےسے الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے مجھے بس یہ حکم دیا گیا تھا کہ عدالت میں پیش ہو جاؤ، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے ک سنجیدگی سے نہیں لے رہی، جسٹس جواد نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ہمیں کوئی ایسا آدمی نہیں چاہئیے جسے کچھ پتا ہی نہ ہو، جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ ایک کگو آ جاتا ہے جسے پتہ ہی کچھ نہیں ہوتا ایسے لوگوں کو بھرتی ہی کون کرتا ہے، 17 سال سے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن نہیں کروائے گئے جس کے باعث 17 کروڑ عوام اپنے حق سے محروم ہے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہا اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت میں تیسرا وقفہ آ گیا ہے.