سینٹ انتخابات بھی اسمبلی الیکشن کی طرح پورے جذبے سے لڑے جارہے ہیں‘ انتخابی سسٹم میں اگر کوئی خرابی ہے تو اسے دور کرنا بے حد ضروری ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے پوری کوشش کی‘ بعض سیاسی جماعتوں نے اتفاق نہیں کیا ‘ سینٹ میں انتخابات کے بعد 22ویں آئینی ترمیم لائی جائے گی‘ انتخابی اصلاحات کا عمل چلتے رہنا چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ‘ پنجاب سے سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 5 مارچ 2015 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ‘ پنجاب سے سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات بھی قومی اور صوبائی اسمبلی الیکشن کی طرح پورے جذبے سے لڑے جارہے ہیں‘ انتخابی سسٹم میں اگر کوئی خرابی ہے تو اسے دور کرنا بے حد ضروری ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے پوری کوشش کی‘ بعض سیاسی جماعتوں نے اتفاق نہیں کیا ‘ سینٹ میں انتخابات کے بعد 22ویں آئینی ترمیم لائی جائے گی‘ انتخابی اصلاحات کا عمل چلتے رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سینٹ انتخابات میں پیسے کا لین دین بڑھ گیا ہے تو اس کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ آئینی طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلنا چاہئے۔ انتخابی عمل صحیح سمت میں جارہا ہے انتخابی اصلاحات لانے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے سنجیدہ کوشش کی تھی لیکن بعض سیاسی جماعتوں نے ان سے اتفاق نہیں کیا جن کی وجہ سے آئینی ترمیم نہ ہوسکی لیکن اصلاحات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے جس سے نہ صرف ہمارا ملک اور جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ دنیا میں بھی پاکستان کا اچھا تاثر پیدا ہوگا۔