سینٹ انتخابات کی پولنگ کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بڑھ چڑھ کر اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:19

اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات کی پولنگ کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بڑھ چڑھ کر اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ انتخابات کی پولنگ کے موقع پر قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کاسٹ کیا۔ پنجاب میں پہلا ووٹ صوبائی وزیر خلیل احمد سدھو نے کاسٹ کیا جبکہ سندھ اسمبلی میں پہلا ووٹ خدا بخش راجڑ نے کاسٹ کیا۔ بلوچستان میں پہلا ووٹ عبدالماجد ابڑو نے کاسٹ کیا۔