Live Updates

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں، کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، پی ٹی آئی مکمل بے نقاب ہوچکی ، پنجاب سے تمام گیارہ نشستیں جیتیں گے،پیسوں کی سیاست جس نے کی ، جلد دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے گا

مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف کی سینٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 12:01

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں، کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، پی ٹی آئی مکمل بے نقاب ہوچکی ، پنجاب سے تمام گیارہ نشستیں جیتیں گے ۔

(جاری ہے)

سینٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف والے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں ، پی ٹی آئی کا خیبر پختون خواہ میں ایک اور معیار ہے پنجاب میں دوسرا ہے ، عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر جس پارلیمنٹ کو گالیاں نکالتے تھے آج اسی پارلیمنٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں ، مسلم لیگ نواز نے کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، آج سیاست پر داغ نہیں لگنا چاہیئے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کو ان کا اعتماد مبارک ہو ، تاہم انشا اللہ مسلم لیگ نواز پنجاب سے گیارہ کی گیارہ سیٹیں جیتے گی ، پیسوں کی سیاست جس نے کی ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے گا ، سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گنجائش نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات