سینٹ انتخابات کے موقع پرپشاور میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ،بھاری نفری تعینات

جمعرات 5 مارچ 2015 12:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )سینٹ انتخابات کے موقع پرپشاور میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ رہی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے۔ سینٹ انتخابات کے موقع پر شہرمیں دو ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی کوئیک رسپانس فورس، ایمرجنسی رسپانس سکواڈ اور ریپڈ رسپانس فورس بھی کینٹ اور سٹی سرکلز میں گشت پر تھے۔ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ۔ خیبر پختونخوااسمبلی کی عمارت کو حساس قراردیاگیا ۔ جہاں تقریبا دو سوپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔