کراچی، شارٹ سرکٹ کے باعث 4 بسیں جل کر خاکستر

جمعرات 5 مارچ 2015 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) لانڈھی کے علا قے لیبر اسکوائر میں واقع بس اڈے پر کھڑی ہو ئی 4 بسیں جل کر خاکتر ہو گئیں۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے لیبر اسکوائر میں واقع بس اڈے پر کھڑی ایک بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، آگ لگنے کے باعث بس میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس نے قریب میں کھڑی مزید3 بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور 5 فائر ٹینڈر کی مددے آگ پر قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے باعث بس اڈے پر کھڑی 4 بسیں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ دیگر بسوں کو جائے وقوع سے ہٹا کر جلنے سے بچا لیا گیا ، خوش قسمتی سے آگ لگنے اورر دھماکہ ہو نے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس موقع پر ڈی ایس پی قائد آباد راوٴاقبال کا کہنا تھا کہ واقعے میں تخریب کاری کا کوئی عنصر نہیں ہے،شارٹ سرکٹ کے باعث ایک بس میں آگ لگی جبکہ بس میں نصب سی این جی گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس نے اطراف میں کھڑی دیگر 3بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :