چیئرمین پی سی بی شہر یارخان ( آج )بھارت جائیں گے،

پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے بارے میں حکومتی اراکین اوربی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے

بدھ 4 مارچ 2015 23:43

چیئرمین پی سی بی شہر یارخان ( آج )بھارت جائیں گے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہر یار خان ( آج ) جمعرات کو بھارت جائیں گے جہاں وہ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے بارے میں حکومتی اراکین اوربی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ 8سال میں چھ سیریز کھیلنے کے ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ اس پر قائم ہے لیکن نئی حکومت آنے کی وجہ سے بی سی سی آئی کو حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی سیریز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت کے عہدیداروں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :