خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر دو سو حساس ترین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے حوالے سے تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی

بدھ 4 مارچ 2015 23:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر دو سو حساس ترین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے حوالے سے تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔پشاور ، سوات ، اور کوہاٹ میں ممکنہ طور پر فوجی عدالتیں قائم کر دی جائیگی ۔ 423مقدمات میں ابتدائی طور پر دو سو مقدمات ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ مزید 223مقدمات کی چھان بین کی جا رہی ہیں ۔

اور چھان بین کے بعد اسے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں تین فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے پشاور سمیت تین اضلاع میں جگہ کی تقرری بھی خفیہ طور پر کر دی گئی ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقدمات کو ارسال کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنل اور ڈائریکٹر جنرل پراسیکویشن پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل د ی تھی تمام کیسز کی چھان بین کر رہی ہے خود کش حملوں ، دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائے جا رہے ہیں ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشت گردی کے تمام اہم حساس ترین مقدمات بھی بھیجوائے جا رہے ہیں ۔ ابتدائی فہرست میں ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ اور درہ آدم خیل کے کیسز بھیجوائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :