پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دو سینٹ کے امیدواروں نے اپنی ریٹائرمنٹ لے لی

بدھ 4 مارچ 2015 23:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دو سینٹ کے امیدواروں نے اپنی ریٹائرمنٹ لے لی ریٹائرڈمنٹ کے کاغذات پیپلز پارٹی کے انجنیئر ہمایون خان اور شازیہ طہماس خان نے صوبائی الیکشن کمشنر مسرت خان کو جمع کروا دئیے -بدھ کے روز بارہ بجے تک امیدواروں کی ریٹائرمنٹ کی آخری ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی ان امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر پر موجود ہونگے جبکہ سینٹ الیکشن کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔