کوہاٹ نصرت خیل کے قریب پک اپ گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی
بدھ 4 مارچ 2015 23:32
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) کوہاٹ نصرت خیل کے قریب پک اپ گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے چھینی گئی گاڑی برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔واقعات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ پر نصرت خیل پٹرول پمپ کے قریب کار سواروں نے ایک پک اپ گاڑی نمبرپشاور H.8032 کو روک کر چھیننے کی کوشش کے دوران ڈرائیور محمد زا گل سکنہ بلیامینہ ہنگو کو مزاحمت پر گولی مار کرشدید زخمی کر دیاجبکہ ملزمان گاڑی چھین کر جائے واردات سے فرار ہوگئے ۔
واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر ضلع کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی تاہم ملزمان گرفتاری کے خوف سے پک اپ گاڑی ہنگو روڈ پر پرانا تبلیغی مرکز کے قریب چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پولیس حکام نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی توقع ظاہر کی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے دس لاکھ روپے کی نقدی بھی ملی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان کو رقم لوٹنے اور گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران پولیس کی ناکہ بندیاں توڑنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سب کچھ چھوڑ کر روپوش ہو گئے ہیں۔پولیس تھانہ چھاؤنی نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.