کراچی ،تر کی کیلئے پاکستان کے نا مز د سفیر سہیل محمو د کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ،

میاں محمد ادریس،عبدالرحیم جانو ، اکرا م راجپوت، وسیم وہرا،شاہنواز اشتیاق اور دیگر ممبران اور ایکسپورٹر ز سے ملاقات

بدھ 4 مارچ 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) تر کی کیلئے پاکستان کے نا مز د سفیر سہیل محمو د نے فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا دور ہ کیا اور فیڈریشن چیمبر اور ECO چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمد ادریس ،فیڈریشن چیمبر کے سنیئر نائب صدر عبدالرحیم جانو ، نائب صدر اور انچارج سند ھ ریجن اکرا م راجپوت نائب صدور وسیم وہرا،شاہنواز اشتیاق اور دیگر ممبرا ن داروخان اور محمود ارشد اور ایکسپورٹر ز سے ملاقات کی۔

میاں ادریس نے بتا یا کہ وہ فیڈریشن چیمبر اور ECOچیمبر کے صدر کی حیثیت سے تر کی کی حالیہ معا شی اور تیکنیکی ترقی لا ئق تحسین ہے اور ہما رے لیے ایک بنچ ما رک ہے ۔20سال قبل ترکی میں بھی ہما رے ملک جیسے ہی حالا ت تھے لیکن پے درپے اصلا حی اور معا شی اقدامات سے تر کی نے ترقی کی ۔

(جاری ہے)

میاں ادریس نے مزید کہا کہ یو رپی ممالک کا آپس میں اتحا د اس بات کا ثبو ت ہے کہ تمام مماک جنگو ں کو بھول کر معا شی بحا لی اور معا شی تر قی کی جا نب گا مزن ہیں ان کو اپنے لو گوں کی خو شحالی مقد م ہے۔

انہوں نے سہیل محمو د سے گذارش کی کہ وہ تر کی جا کر فیڈریشن چیمبر کے ساتھ با قاعدہ رابطہ میں رہیں اور تجا رتی وفود اور تجا رتی نما ئشو ں کے بارے میں ہمیں آگا ہ کر یں تا کہ فیڈریشن آپ کے ساتھ ملکر تر کی میں پاکستانی با ہمی تجا رت کو بڑ ھائے ۔ سہیل احمد نے کہا کہ تر کی آج دنیا کی 17ویں بڑ ی معیشت ہے ۔ انہوں نے بڑ ی تیز ی سے معا شی تر قی کی ہے جسکا کل تجا رتی حجم 400ارب ڈالر ز ہیں ۔

لیکن پاکستان کا اسمیں صرف 600میلین حصہ ہے ۔ اتنے بڑ ے تجا رتی حجم میں پاکستان کے لیے کتنے زیا دہ مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر کے پا س ECOچیمبر کی صدارت بھی ہے ۔ جسکے تنا ظر میں پاکستان اور تر کی کے در میان با ہمی تجا رتی تعلقا ت میں استحکا م اور اضا فہ میں فیڈریشن چیمبر اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتا ہے ۔ میٹنگ کے شر کاء نے زور دیا کہ ECOٹریڈ میں تیز ی لا نے کے لیے ECOٹرین کو جلد سے جلد آپر یشنل کیا جائے اور اسکو بجا ئے اسلا م آبا د کے کسی قریبی بڑ ے جنکشن سے متصل کیا جا ئے جس سے وقت کی بچت بھی ہو گی اور لا گت بھی کم آئے گی ۔

سہیل محمو د نے بتا یا کہ اس سلسلے میں ہم اپنی تجا ویزحکومت کو دینگے اور اسی سلسلے میں دو نوں ممالک کے حکومتوں کے در میان تیز ی سے پیش رفت ہو رہی ہے ۔ اور مئی 2015تک اسمیں کا فی چیز یں طے کر لی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تر کی کے وزیر اعظم کے حالیہ دور ہ پاکستان میں بہت سی چیز یں زیر بحث آئیں اور FTAپر بھی کا فی با ت چیت ہو ئی ۔جسکے مثبت اثرات دو نوں ملکوں کے درمیا ن باہمی تجا رت پر پڑینگے۔

متعلقہ عنوان :