پشاور،موسم کی خرابی کے سبب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون جاں بحق ،

حادثے کے وقت علاقے میں بارش اور ژالہ باری جاری تھی ،آسمانی بجلی گری،عینی شاہدین ترجمان پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم

بدھ 4 مارچ 2015 23:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) تحصیل پروا میں موسم کی خرابی کے سبب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا معاون جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے میران میں گر کر تباہ ہوگیا اور حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت معاون بھی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں بارش اور ژالہ باری جاری تھی اور ممکنہ طور پر طیارے پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں طیارے کو آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی جب کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :