حکومت گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل کا سلسلہ بند کرے۔ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی
گندم کے کاشتکاروں کو بھی حکومتی اعلان کردہ نرخ1300کی بجائے آٹھ سے نو سو تک روپے فی من گندم کے نرخ دیئے جارہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اورانکا معاشی قتل ہے
بدھ 4 مارچ 2015 23:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے گندم کا سرکاری نرخ فی من 1300روپے مقررکرنے کو ناکافی قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل سے ملک وزراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ گنے کی طرح گندم کے کاشتکاروں کو بھی حکومتی اعلان کردہ نرخ1300کی بجائے آٹھ سے نو سو تک روپے فی من گندم کے نرخ دیئے جارہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اورانکا معاشی قتل ہے۔
حکمرانوں کی نااہلی،کرپشن اورغلط پالیسیوں کے نتیجے میں زراعت جیسا اہم شعبہ بھی تباہی کے دہانے پرہے۔حکومت گنے،کپاس،چاول اورگندم سمیت تیار فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بجائے مڈل مین،کارخانہ دار اور صنعتکاروں کی طرفدار اور بلیک میلنگ کا شکار ہے۔(جاری ہے)
جس کی تازہ مثال گنے کی صورتحال ہے۔ گنے کے کاشتکارسراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں مگر ابھی تک حکومت اپنے ہی اعلان کردہ ریٹس پر عمل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر فصل کے آنے سے پہلے ان کے مناسب نرخ مقرر کئے جائیں اور خریداری کے سرکاری مراکز کھولیں جائیں تاکہ کاشتکاروں کو اپنی محنت کا سلہ مل سکے۔ صوبائی امیر نے کہاکہ گندم کی سرکاری خریداری کا شروع نہ ہونا ہاری کا معاشی قتل ہے۔سندھ حکومت نے ہاریوں کا معاشی قتل شروع کیا ہو اہے۔اپنے ہی اعلان کردہ نرخ دلوانے کیلئے حکومتی سرگرمی صفر سے بھی کم ہے،جوکہ افسوس ناک صورتحال اور حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.