کراچی کے علاقے شیرشاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر فیاض ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے،
ڈاکٹر فیاض اور ان کے ڈرائیور کا قتل فرقہ وارانہ قتل وغارت کا شاخسانہ ہے، پولیس ، حکومت اہلسنت والجماعت کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا پرامن اہلسنت عوام کو گرفتار کررہی ہے، مولانا اورنگزیب فاروقی
بدھ 4 مارچ 2015 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر فیاض ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ اہلسنت والجماعت ترجمان کے مطابق بدھ کی شب ڈاکٹر فیاض اپنی گاڑی AKQ-744 پر سوار شیرشاہ کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر محمد فیاض اور ان کے ڈرائیور محمد عارف جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ڈاکٹر فیاض اور ان کے ڈرائیور کا قتل فرقہ وارانہ قتل وغارت کا شاخسانہ ہے۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے ڈاکٹر فیاض اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اہلسنت والجماعت کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا پرامن اہلسنت عوام کو گرفتار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیاض کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ قبل ازیں کورنگی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور اہل تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علی حسنین بخاری بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.