صوبائی الیکشن کمشنر مسرت خان نے سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ افسران سمیت خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ

بدھ 4 مارچ 2015 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) صوبائی الیکشن کمشنر مسرت خان نے سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ افسران سمیت خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا،الیکشن کمشنر سینٹ انتخابات کے لئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کے مطابق الیکشن کمشنرنے صوبائی اسمبلی کادورہ کیا اس موقع پر پولنگ افسران طالب حسین، خوشحال زادہ، ریاض خٹک، سید ظہور شاہ اور سہیل احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر نے سینیٹ الیکشن کے لئے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ پولنگ عملے کے لئے سپیکر کی نشست سے نیچے اسمبلی افسران کی نشستوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ پولنگ بوتھ پولنگ عملے کے دائیں طرف اسمبلی کے کاریڈور میں قائم کیا گیا ہے جبکہ پولنگ بوتھ کو مکمل طور پر چھت کی شکل میں ڈھانپ کر بنایا گیا ہے تاکہ بیلٹ کا تقدس پامال نہ ہو، ترجمان کے مطابق میڈیا کو پولنگ کے دوران کچھ دیر کے لئے اسمبلی ہال میں جانے کی اجازت دی جائے گی

متعلقہ عنوان :