ای او بی آئی کے سینکڑوں غریب پنشن ہولڈر افراد کا حکومتی اعلان کے باوجود پنشن میں اضافہ نہ ہونے پراحتجاج

بدھ 4 مارچ 2015 22:54

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) ای او بی آئی کے سینکڑوں غریب پنشن ہولڈر افراد کا حکومتی اعلان کے باوجود پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر کوٹری نیشنل بینک کے سامنے مرد و خواتین کا احتجاج شدید نعرے بازی بینک پر موجود پولیس اہلکار ضعیف العمر افراد کو دھکے دیکر بینک سے دور کردیا تفصیلات کے مطابق اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیویٹ سے صنعتی زون کے ریٹائرڈ ضعیف العمر پنشن ہولڈ مرد و بیوہ خواتینوں کی جانب سے سال 2013,14میں حکومتی بجٹ میں اعلان کے باوجود پنشن چھ ہزار روپے نہ کئے جانے کے خلاف سینکڑوں مرد و خواتین کی جانب سے ہاتھوں میں پنشن کارڈ لئے کوٹری نیشنل بینک کے سامنے لیاقت روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے پنشن میں اضافے کی اپیل کی جبکہ اس موقع پر بینک میں موجود پولیس اہلکاروں کی جانب ضعیف العمرعمر مرد و خواتین کو بینک سے دور کرنے کے لئے انہیں دھکے دیکر بینک سے دور کر دیاجس پر مظاہرین نے مین کوٹری روڈ پر احتجاج کرنا پڑا اس موقع پر موجود محمد جمیل سمیت دیگر نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویژن کے چار ہزار سے زائد ضعیف العمر پنشن ہولڈر افراد 2013سے حکومتی اعلان کے باوجود اب تک 3600روپے پنشن وصول کرنے پر مجبور ہے حکومت کی جانب سے 2013,14 کے بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے پنشن ہولڈر افراد کی پنشن 3600سے چھ ہزار دی جائے گئی مگر اب تک وہ اعلان صرف اعلان ہی رہا اور کوٹری ای او بی آئی سائٹ آفس سے ایک ہزار سے زائد پنشن وصول کرنے والے ضعیف العمر افراد 3600روپے پنشن وصول کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان افراد کی کوئی داد رسی سننے والا کوئی نہیں ان کی جانب سے اس حوالے سے کئی بار شکایات کی گئی کہ ہماری پنشن اعلان کردہ رقم کے مطابق کی جائے مگر وہ صرف اعلان ہی ہے جبکہ ہماری پنشن میں اضافہ گزشتہ تین سال سے نہیں کیا گیا جس کے سبب ہم سخت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں اس مہنگائی کے دور میں 3600روپے میں گھر چلانا مشکل بن چکا ہے لہذا اعلیٰ حکام نوٹس لیتے ہوئے ہماری داد رسی کریں

متعلقہ عنوان :