حیسکو کی نجکاری کے خلاف کوٹری سب ڈویژن میں ہڑتال تالا بندی سینکڑوں ملازمین کا احتجاج

بدھ 4 مارچ 2015 22:54

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) حیسکو کی نجکاری کے خلاف کوٹری سب ڈویژن میں ہڑتال تالا بندی سینکڑوں ملازمین کی احتجاجی ریلی بھوک ہڑتالی کیمپ تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن کوٹری کے سینکڑوں ملازمین کی جانب سے سب ڈویژن آفس کی تالا بندی کرتے ہوئے کوٹری آفس سے ایک احتجاجی ریلی سب ڈویژن چیئر مین ساجداللہ راجپوت ،محمد افتخار ،حمید کھوسو،جاوید زیدی سمیت دیگر کی قیادت میں نکالی گئی جس کا اختتام کوٹری المدینہ چوک پر کیا گیا جہاں مظاہرین نے احتجاج کے بعد مین چوک پر موجود بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی اس موقع پر موجود مزکورہ رہنماوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کسی طور ہونے نہیں دے گے حکومت سینکڑوں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی سوچ رہے ہیں لہذا ہمارا احتجاج بادستور جاری ہے جب تک حکومت نجکاری ختم نہیں کرتی ۔

متعلقہ عنوان :