عمران کو اپنے ارکان پر اعتبار نہیں، سزا اسمبلی کو نہیں دینی چاہیے،مولانا فضل الرحمن ،
ووٹ لینے والے کومجرم قراردیاجاتاہے توبیچنے والامجرم کیوں نہیں،عمران خان کی حکومت مستعفی ہو جائے،میڈیا سے گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 22:41
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام ف کیامیرمولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کواپنے ارکان اسمبلی پراعتبارنہیں تاہم اس کی سزااسمبلی کونہیں دینی چاہیے، سیاسی جماعتوں کواپنے ارکان پرکنٹرول ہوناچاہیے،عمران خان چارماہ تک آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں نہ آئے اورمسلم لیگ ان کاانتظارکرتی رہی اور اب آئینی ترامیم یادآگئیں۔
مولانافضل الرحمان کانوشہرہ کی جامعہ عثمانیہ میں جاری تاریخی و ثقافتی نمائش کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ عمران خان اپنے بکروں کوپکڑیں، اسمبلی کوسزانہ دیں بلکہ خود حکومت سے مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ لینے والے کومجرم قراردیاجاتاہے توبیچنے والامجرم کیوں نہیں۔(جاری ہے)
مولانافضل الرحمان نے خیبرپختونخوااسمبلی میں سینٹ کے الیکشن میں حکومتی ارکان کے ذریعے ووٹ باہرنکلوانے کی خبروں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے تمام ووٹ خفیہ رائے دہی کی بنیادپرکئے جاتے ہیں توسینیٹ کے کیوں نہیں، یہ ووٹ کے تقدس کوپامال کرنے کے مترادف ہے۔
اس سے قبل مولانافضل الرحمان کاتقریب سے خطاب میں کہاکہ دنیاکے وسائل پرقبضے کیلئے بین الاقوامی اداروں اورمعاہدوں کے ذریعے غریب ممالک کوغلام بنایا جارہا ہے، دینی مدارس جدیدمعاشرتی تقاضوں کوسمجھتے ہیں اورعصری علوم کواپناناچاہتے ہیں تاہم مسلط قوتیں قوم کو دینی علوم سیدوررکھناچاہتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.