لورالائی کے علاقے میں شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ نمبرون میدان ژوب میں ادا کی گئی

بدھ 4 مارچ 2015 22:25

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) گذشتہ روزلورالائی کے علاقے میں شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ نمبرون میدان ژوب میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ کی امامت اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیرمین اور ممبر قومی اسمبلی رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا محمد خان شیرانی نے کی نمازہ جنازہ میں عومی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی، ڈی سی ژوب نذر محمد کھیتران ،ڈی پی او ژوب زاھد افضل ایس ڈی پی او شیرانی بشیر اثر،سردار غلام سرور شیرانی اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں پولیس کی چاک وچوبند دستے نے شہدا کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جذباتی انداز میں سلامی پیش کی پاکستانی پرچم میں لیپٹی شہداکرام کی میتیں جب قبرستان لے جانے کیلئے اُٹھائی گئی تووہاں موجود لواحقین کے ساتھ تقریباًہر شخص کی آنکھ اشکبار ہوئی شہدا کرام کو آبائی قبرستان ژوب میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیادریں اثناء آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر اور گرد ونواح میں بد امنی اور کاشغر گوادر روٹ کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف آج بروز جمرات شہر میں مکمل شیٹر ڈاوُن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی

متعلقہ عنوان :