صحبت پور ،50 ہزار روپے کا چیک نیشنل پارٹی کے رہنماء راحب خان بلیدی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر صدر جمل بلوچ کے حوالے کیا

بدھ 4 مارچ 2015 22:02

صحبت پور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلو چ کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈسٹر کٹ پریس کلب صحبت پور کے لئے 50ہزار روپے کا اعلان کردہ رقم کی چیک نیشنل پارٹی کے رہنماء و ضلعی آرگنائزر راحب خان بلیدی نے ڈسٹر کٹ پریس کلب پہنچ کر صدر جمل بلوچ کو چیک حوالے کیا ۔ ان کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام محمد گولہ اور رستم خان کھوسہ تھے۔

انہوں نے چیک دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا منشور ہے کہ جو وعدہ کرواسے بر وقت پورا کرو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافی ہی ہمارے بازوں ہیں جو علاقے کے مسائل کو بہتر انداز میں اجا گر کر تے ہیں۔اس پر موقع پر ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر جمل بلوچ ،جنرل سیکرٹری خادم حسین گولہ ، سینئر نائب صدر سردار بنگلزئی ،حوران خان جکھرانی ، محمود علی کھوسہ ، ثاقب علی گو لہ اور شاہد خان گولہ و دیگرنے رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤ ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خلوص ہے کہ انہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب کو اخراجات کی مد میں اپنی ذاتی تنخواں سے 50ہزار روپے دئیے ہیں تاکہ صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کر نے میں مدد مل سکے۔