چوکی پولیس ڈونگہ ہجیرہ نے مال بردار ٹرک سے ہیروئن اور جعلی کرنسی برآمد ہونے کے بعد چار افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 4 مارچ 2015 21:59

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق چوکی پولیس ڈونگہ ہجیرہ نے مال بردار ٹرک سے ہیروئن اور جعلی کرنسی برآمد ہونے کے بعد چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوکی ڈونگہ نے مال بردار ٹرک کے مالک فرحان خان ساکنہ پلندری ‘ تاجر کے منشی محمد سعید ساکنہ کھائی گلہ‘ ڈرائیور محمد جہانگیر اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے چوکی میں پہنچا کر ان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر مال بھیجنے والے تاجر محمد کفیل ساکنہ پلندری مال برآمد ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :